تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

سلمان خان فلم دبنگ کی پروموشن کیلئے سوناکشی کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے

جنگ نیوز -
نئی دہلی ... بالی وڈ کے سپراسٹارسلمان خان اپنی نئی ایکشن فلم دبنگ کی پروموشن کے لیے فلم کی ہیروئن سوناکشی سنہا کے ہم راہ نئی دہلی پہنچ گئے ۔ سلمان خان ،ارباز خان اورسوناکشی سنہا نے دہلی میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ فلم دبنگ اپنے نام کی طرح دبنگ ثابت ہوگی۔ ایکشن اورتھرلرسے بھرپور فلم کی کہانی اترپردیش اوربہار میں لاقانونیت اور پولیس کی کرپشن کے گرد گھومتی ہے ۔جسے پروڈیوس کیا ہے اربازخان ، ملائکہ اروڑہ خان اور دھیون مہتا نے جبکہ ہدایتکارابھیسنو سنگھ کاشیاپ ہیں۔فلم میں مرکزی کردار سلمان خان نے اداکیا ہے جبکہ ان کے مدمقابل ماضی کے مشہوراداکارشتروگھن سنہا کی بیٹی سوناکشی سنہا نے ہیروئن کاکردارنبھایاہے۔دبنگ ان کی پہلی فلم ہے۔فلم کے دیگراداکاروں میں ارباز خان،ملائکہ اروڑہ اور سونو سود کے علاوہ ماضی کے سپراسٹازونود کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ شامل ہیں ۔ ساجد اور واجد نے فلم کی موسیقی ترتیب دی ہے ۔ فلم دبنگ عیدالفطر کے موقع پردنیابھرمیں ریلیز کی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.