5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
میچ فکسنگ سکینڈل : شعیب اختر اور محمد حفیظ انگلینڈ روانہ
جنگ نیوز -
لاہور ... میچ فکسنگ سکینڈل کے بعد دو پاکستانی کھلاڑی شعیب اختر اور محمد حفیظ انگلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر دونوں کھلاڑی عرب ایمریٹس کی فلائیٹ سے رات ساڑھے تین بجے روانہ ہوئے۔فاسٹ باؤلر شعیب اختر میڈیا کو جلُ دے کر لاؤنج میں چلے گئے تاہم رات دو بجے محمد حفیظ لابی سے گزر کر لاؤنج میں گئے لیکن انھوں نے بھی رکے بغیر یہ کہا کہ پی سی بی نے انھیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے منع کر رکھا ہے۔