5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایکواڈور میں بس حادثے کاشکار،38 افراد ہلاک،12 زخمی
جنگ نیوز -
ایکواڈور میں بس حادثے کاشکار،38 افراد ہلاک،12 زخمی
کیوٹو…ایکواڈور میں بس کے حادثے میں 38 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے ۔ ایکواڈور کے دارالحکومت کیوٹو کی جانب آنے والی تیز رفتار بس کو حادثہ لیک یمبو کے پہاڑی علاقے میں پیش آیا ۔ جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور 12 افرادشدید زخمی ہو گئے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور کونیند آگئی تھی جس کے باعث بس پہاڑی سے ٹکراتے ہوئے کھائی میں جاگری۔ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد لاشوں اورزخمیوں کو نکال کراسپتال منتقل کیا۔