5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
یہودی آبادکاری کے معاملے پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،محمود عباس
جنگ نیوز -
یہودی آبادکاری کے معاملے پر موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ،محمود عباس
مقبوضہ بیت المقدس…فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں ان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔اگر2 ستمبر کو شروع ہونے والے براہ راست مذاکرات ناکام ہوئے تو اس کا ذمہ دار صرف اسرائیل ہوگا۔ فلسطینی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ وہ امریکا سمیت تمام فریقین پرواضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری جاری رہی تو2 ستمبر سے شروع ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوگی۔ ان کا کہناتھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی عوام کے لیے سیکیورٹی کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہیں لیکن یہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادی کا جواز فراہم نہیں کرتی۔