تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،پانچ افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ ،پانچ افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق لیاری میں عثمان آباد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے22 سالہ نوجوان عرفان عرف ماما کو قتل کر دیا، ترجمان سنی تحریک کے مطابق مقتول ان کا سرگرم کارکن تھا۔ گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے30 سالہ عمران عرف شفیع جاں بحق جبکہ عمر اور گلزار زخمی ہوگئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیاجہاں گلزار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، ملیر کے علاقے داؤد گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 23 سالہ عابد حسین لقمہ اجل بن گیا، کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا۔فائرنگ کے واقعات کے بعد متاثرہ علاقوں میں کشیدگی برقرارہے۔ جس کے باعث پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.