تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

بہاول پور:طلباء کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج11ویں روز بھی جاری

جنگ نیوز -
بہاول پور . . . . . . . .بہاول پور میں قائد اعظم میڈیکل کالج کے طلبا نے کالج انتظامیہ پرنسپل اور پولیس کے خلاف اپنا احتجاج گیارویں روز بھی جاری رکھا ۔طلبا نے قائد اعظم میڈیکل کالج کے مین گیٹ پر ٹائر جال کر روڈ بلاک کر کے کالج اساتذہ اور دیگر عملے کو کالج جانے سے روک دیا۔طلبا نے کالج کے ساتھ ملحقہ بہاول وکٹوریہ اسپتال کے او پی ڈی وارڈ کو جانے والے تمام راستے بھی بند کردیئے ۔طلبا نے گزشتہ رات کالج کے تمام تالوں میں ایلفی ڈال دی جس کی وجہ سے کالج کا عملہ دفتروں میں نہیں جا سکا۔طلبا کے احتجاج کی وجہ سے پرنسل قائد اعظم میڈیکل کالج سید اعجاز شاہ نے کالج اور ہاسٹلز کو غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.