تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گمراہ کن نیٹ ورک مسلمان ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے، اوباما

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . . . .امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ گمراہ کُن افواہیں پھیلانے والا نیٹ ورک انہیں مسلمان ثابت کرنے پر تُلا ہوا ہے۔ امریکی ٹی وی چینل این بی سی کو انٹرویو میں اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں مسلمان ہونے کے بارے میں پھیلائی جانے والی غلط افواہوں سے کوئی پریشانی نہیں۔ ایک حالیہ سروے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ہر پانچ میں سے ایک امریکی شہری باراک اوباما کو مسلمان سمجھتا ہے۔ اس کے باوجود کہ وہ عیسائی ہیں۔ جو نہ صرف باقاعدگی سے گرجا جاتے ہیں بلکہ اپنے عقیدے کا برملا اظہار بھی کرتے رہے ہیں۔ اوباما کے مسلمان ہونے کی افواہوں نے خاص طور پر انٹرنیٹ پر اُس وقت زور پکڑا جب انہوں نے نیویارک میں نائن الیون واقعے کے مقام پر مسجد اور اسلامک سینٹر بنانے کے مسلمانوں کے حق کی حمایت کی تھی۔این بی سی انٹرویو میں بھی اوباما نے اِس حق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہاں گرجا، سیناگوگ یا مندر بنائے جاسکتے ہیں تو پھر مسلمانوں کے ساتھ الگ برتاؤ نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ وہ بھی امریکا کے برابر کے شہری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.