تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مختلف ڈیموں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کی آمد 8 لاکھ 66ہزار کیوسک سے زیادہ ہے۔فلڈر فورکاسٹنگ کے مطابق پانی کی آمد8 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زاید جبکہ پانی کا اخراج 8 لاکھ 52 ہزار 598 کیوسک ہے۔گڈوکے مقام پر پانی کی آمد 5 لاکھ 76 ہزار 371 کیوسک جبکہ گڈو پر پانی کا اخراج 5 لاکھ 62 ہزار 914 کیوسک ہے،،،،ادھر سکھر بیراج میں پانی کی آمد 5 لاکھ 48 ہزار 554 کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 5 لاکھ 7 ہزار 144 کیوسک ہے،،،تونسہ میں پانی کی کی آمد 3 لاکھ 27ہزار کیوسک سے زاید جبکہ اخراج 3لاکھ 25 ہزار 788 کیوسک ہے، چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 79ہزار کیوسک سے زاید جبکہ اخراج ایک لاکھ 78 ہزار سے زاید ہے،دریائے دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 14.3 فٹ ہے،تربیلاڈیم میں پانی کی آمداور اخراج ایک لاکھ 68 ہزار کیوسک اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اور اخراج43 ہزار 44 کیوسک ریکارڈکیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.