5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پشاورمیں ایک بار پھر چینی کا مصنوعی بحران
جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . . پشاورمیں چینی کے مصنوعی بحران نے ایکبارپھرسراٹھا لیاہے۔ عام صارف فی کلو چینی 80 سے 85 روپے میں خریدنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز میں چینی ناپید ہے۔پشاور میں رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمت میں دومرتبہ خودساختہ اضافہ کیا گیا ہے۔ چینی ڈیلرز کے مطابق انہیں 77روپے کلوملنے والی چینی وہ 78روپے میں فروخت کررہے ہیں۔ تاہم صارفین پرچون فروشوں سے چینی 80 سے 85روپے فی کلومیں خریدنے پر مجبور ہیں۔ ڈیلرزکے مطابق مارکیٹ میں چینی وافرمقدارمیں موجود ہے تاہم جوڈیلرچینی نہ ہونے کی شکایت کررہے ہیں وہ مصنوعی بحران میں اضافہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔