5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
نوابشاہ میں غنویٰ بھٹو پر حملے کے خلاف احتجاجی جلوس
جنگ نیوز -
نوابشاہ . . . . . . . . نواب شاہ میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی جانب سے غنوٰی بھٹو پر حملہ کے خلاف احتجاجی جلوس نکالاگیا۔جلوس کے شُرکانے مقامی کالج سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا اور مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کی ،مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت مخالفین کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے اور طاقت کے نشہ میں بدمست حکمران مخالفین کو ختم کرنا چاہتے ہیں انہوں نے میر مرتضٰی بھٹو کے قاتلوں پر لعنت کے نعرے بھی لگائے۔ادھر کارکنان نے سکرنڈ روڈ اور اسپتال روڈ پر دوکانیں بند کرادیں۔