5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
برطانیہ،دنیاکی سب سے بڑی تتلیاں میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز
جنگ نیوز -
لندن . . . . . . . . . سینٹرل مانیٹرنگ…باغ میں اڑتی رنگین ننھی منی تتلیاں تو سب ہی نے دیکھی ہیں تاہم برطانوی کاوٴنٹی Gloucestershire میں دو لاروا ایسی بڑی جسامت کی تتلیوں میں ڈھل گئے ہیں جنہیں دنیا کی سب سے بڑی تتلیاں قرار دیا جارہا ہے۔ ان تتلیوں کے پَر 12 انچ لمبے ہیں جن پر دنیاکے نقشے کی طرح قدرتی طور پر نقش و نگار بنے ہوئے ہیں۔ ان تتلیوں کو ان کے خوبصورت Map جیسے پروں کے باعث Atlasکا نام دیا گیا ہے جن کی مجموعی زندگی صرف دو ہفتے ہوتی ہے۔