تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

جوڈیشل کمیشن متحرک کرنے کا فیصلہ نہیں کیا، بابر اعوان

جنگ نیوز -
اسلام آباد....وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ ، کرکٹرز کا اسکینڈل ، آئین کے آرٹیکل چار کے تحت ،، دھوکہ دہی ہے ، بابر اعوان نے کہا ہے کہ ججز تقرر کے لئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلانے سے قبل 18ویں ترمیم کیس کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے گا۔ بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت اب آئین کی خلاف ورزی پر جج بھی بری الذمہ نہیں ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی بلوچستان کورٹ میں بعض مواقع پر جج نہیں رہے تھے ، اور اب بھی کسی موقع پر کچھ عرصہ کیلئے ایسا ہوگیا تو کوئی بڑی بات نہیں ہوگی ، وزیرقانون نے مسلم لیگ نون اور اس کے سربراہ نوازشریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ابھی تک قرض اتارو ملک سنوارو والے فنڈ کے بنک اکاؤنٹ کا نمبر کیوں نہیں بتایا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.