5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
حقیقی سیلاب زدگان کی شناخت کی جائیگی ،رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت نیشنل کرائسز مینیجمنٹ سیل کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے حقیقی سیلاب زدگان کی شناخت کی جائیگی اورجو حقیقی متاثرین نہیں انہیں وارننگ دیجاتی ہے کہ وہ سڑک چھوڑدیں ورنہ انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔کراچی کراسز مینیجمنٹ سیل کے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ روڈ اور اہم شاہراہوں پر بیٹھے درجنوں متاثرین سیلاب کو آج کیمپوں میں منتقل کردیا جائے گا۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو امداد فراہم کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ این جی اوز اور حکومت میں رابطہ میں فقدان نہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مزید ٹینٹ کی ضرورت ہے جبکہ امداد فراہم کرنے پر سعودی حکومت کا خصوصی شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیٹی بندر میں مزید پانی آنے کا خدشہ ہے جبکہ مشکل مرحلہ سیلاب زدہ گان کی بحالی ہے۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا اورکراچی کے شہریوں کو امن دینا اولین ترجیح ہے ۔