5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
الطاف حسین اپنے بیان کی وضاحت کرچکے ہیں،راجا پرویز اشرف
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی راجاپرویز اشرف نے کہاہے کہ الطاف حسین مارشل لاسے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرچکے ہیں ، تاہم ان کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی تحریک استحقاق کی حمایت یا مخالفت کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ الیکشن کمیشن اسلام آبادمیں این اے184 میں انتخابی نشان کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں راجاپرویزاشرف نے بتایاکہ بہاولپور کے اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے عامر یار وارن کی نااہلی کے بعد ان کی اہلیہ کو تیر کا نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی گئی تھی ، جسے چیف الیکشن کمشنر نے منظور کرلیا ہے۔راجاپرویزاشرف نے کہاکہ جعلی ڈگری والے ارکان کسی بھی جماعت کی حمایت نہ کریں، ایسے ارکان کونااہل قرار دے کر ان کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرایاجاناچاہئے۔