5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
راجن پور کے علاقوں میں بیماریاں پھوٹ پڑیں
جنگ نیوز -
راجن پور…راجن پور اور تونسہ شریف میں سیلاب سے متاثرہ بیشتر علاقوں میں بتدریج پانی اترنا شروع ہوگیا ہے تاہم کئی مقامات پر اب بھی سیلابی پانی کھڑا ہے جس سے بیماریاں پید ا ہورہی ہیں ۔راجن پور کے علاقے جام پور ، فاضل پور اور کوٹ مٹھن میں پانی اترنا شروع ہوا ہے تاہم رجھان میں تاحال سیلابی پانی کھڑا ہے جس سے علاقے میں تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں ، راجن پور اور ڈی جی خان اضلاع میں اب تک پیٹ کے امراض میں مبتلا ہوکر بیس سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں ، ذرائع کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقوں میں پولیٹکل انتظامیہ کی جانب سے امدادی اشیا کے عوض ایک بکرا طلب کیا جارہا ہے جس پر قبائلیوں نے احتجاج کیا ہے اور وزیراعلی پنجاب سے پولیٹیکل انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔