تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گاجی کھاوڑ کا حفاظتی بند ٹوٹ جانے کے بعد سیلابی ریلہ شہر میں داخل

جنگ نیوز -
لاڑکانہ … لاڑکانہ کی تحصیل وارہ کے شہر گاجی کھاوڑ کا حفاظتی بند ٹوٹ جانے کے بعد سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہوگیاہے ،شہر سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے،جبکہ خیرپورناتھن شاہ میں سیلابی ریلے سے14 دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ سیلابی ریلے سے گاجی کھاوڑ سے کڑیوجانے والی سڑک بھی کئی مقامات پر زیرآب آ گئی ہے اورشہر سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ادھر گڑھی خیرو اور رتوڈیرو سے آنے والاسیلابی ریلہ شامل ہونے کے بعد شہداد کوٹ شہر کے حفاطتی بند پر سیلاب کا شدید دباؤ ہے۔شہداد کوٹ سے آنے والاسیلابی ریلہ تحصیل میہڑ سے گزرتا ہوا خیرپورناتھن شاہ میں داخل ہوگیاہے۔ سیلاب کا دباؤ کم کرنے کے لئے ماڈوشاخ میں کٹ لگادیاگیا جس سے14سے زائد دیہات زیرآب آچکے ہیں۔ٹھٹھہ میں بھریا شیدی موری کے مقام پر بند میں شگاف کو پاک فوج کے جوانوں نے بند کردیاہے جس کے بعد ٹھٹھہ شہر میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیاہے اور نقل مکانی کرنے والے افراد نے واپس آنا شروع ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سجاول شہر مکمل زیرآب آگیا ہے اورسیلابی ریلے کا رخ ساحلی علاقے جاتی کی جانب ہوگیاہے۔جیکب آباد کا گزشتہ سترہ روز سے زمینی رابطہ منقطع ہے اورشہرمیں اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے۔ متاثرین سیلاب نے کیمپوں میں کھانافراہم نہ کرنے پرڈی سی او جیکب آباد کے دفتر کے باہر احتجاجاً ٹائر جلائے۔ٹنڈومحمد خان میں قائم سرکاری ریلیف کیمپوں میں متاثرین نے کھانا فراہم نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.