تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میچ فکسنگ کے الزامات ثابت ہوئے تو سخت کارروائی کرینگے، آئی سی سی

جنگ نیوز -
دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ اگر پاکستانی کرکٹرز میچ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،تاکہ آئندہ کوئی ایسے گھاؤنے جرم کاسوچ بھی نہ سکے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ لارڈز ٹیسٹ کے دوران الزامات کی تحقیقات اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کی معاونت کررہا ہے ، اس وقت تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اگر کسی کھلاڑی کا جرم ثابت ہوا تو اس کیخلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا ۔ ہارون لورگاٹ نے کہا کہ کرکٹ میں میچ فکسنگ یا اسپاٹ فکسنگ کو بالکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی کھلاڑی ملوث پایا گیا تو اسے کھیل سے دور کردیا جائے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.