5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کینیڈا قبائلی علاقوں کیلئے پانچ کروڑ روپے مالیت کا طبی سازوسامان فراہم کریگا،اویس غنی
جنگ نیوز -
پشاور… کینیڈا کی حکومت قبائلی علاقوں میں طبی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پانچ کروڑ روپے مالیت کا طبی سازوسامان اور آلات جراحی فاٹا سیکرٹریٹ کو فراہم کرے گی۔گورنر خیبر پختون خوا اویس احمد غنی کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ عطیہ کئے جانے والے طبی سامان سے اس شعبے کی سہولیات میں بہتری آئے گی۔ گورنر نے قبائلی علاقوں کیلئے طبی سامان کی فراہمی پر کینیڈا کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سامان ضرورت کے مطابق فاٹا میں استعمال کیا جا ئے گا اور اسے فرنٹئیرکور کے میڈیکل کیمپوں اور آئی ڈی پیز کیلئے فراہم کردہ طبی سہولیات میں بھی بروئے کار لایا جا ئیگا ۔