تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

کراچیسٹی گورنمنٹ کے ریلیف کیمپوں کے اخراجاتکیآڈٹ کیلئے کمیٹی قائم

جنگ نیوز -
کراچی…ایڈمنسٹریٹر کراچی فضل الرحمن نے ای ڈی او ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کی سر براہی میں تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو متاثرین سیلاب پرریلیف کیمپوں میں ہونے والے تمام اخراجات کا آڈٹ کرے گی۔کمیٹی میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ سٹی گورنمنٹ کراچی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ حکومت سندھ شامل ہوں گے، جبکہ اس کمیٹی کی رپورٹ حکومت سندھ کو پیش کی جائے گی، کمیٹی محکمہ ریونیو، محکمہ میونسپل سروسز ، ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ اور ایڈمنسٹریٹر سیکریٹریٹ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کے توسط سے متاثرین سیلاب پر ہونے والے تمام اخراجات کا آڈٹ کرے گی جس میں سٹی حکومت کی جانب سے لگائے گئے 41 ریلیف کیمپوں میں 46 ہزار سے زائد متاثرین کو فراہم کئے جانے والے کھانے پینے اور دیگر اخراجات کے علاوہ امدادی کاموں میں معاونت اور متاثرین کی منتقلی کیلئے گاڑیاں اور مشینری ٹھٹھہ بھیجنے پر ہونے والے اخراجات سمیت اس مد میں ہونے والے دیگر تمام اخراجات شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.