5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پاک فوج نے فقیر گوٹھ میں2ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا
جنگ نیوز -
راولپنڈی…ملکی تاریخ کے تباہ کن سیلاب میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج کے جوانوں نے سندھ کے علاقے فقیر گوٹھ میں2ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فقیر گوٹھ میں امدادی آپریشن میں پاک فوج کے ساتھ سعودی ٹیم بھی شامل ہے۔ ترجمان کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے15ہزار کلو گرام راشن متاثرین کو فراہم کیاگیا۔پاک آرمی کے انجینئرز نے گوٹھ فقیر اور طوری بند میں پڑنے والے شگاف بھر دیے ہیں جبکہ ٹھٹھہ،سجاول اور بدین میں سڑکوں کو بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ڈیرہ مراد جمالی میں متاثرین کے لیے امدادی سامان کے15 ٹرک بھجوائے ہیں اور مالاکنڈ میں باغ ڈھیری پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔