5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
راولپنڈی میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس
جنگ نیوز -
راولپنڈی…راولپنڈی میں جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، پاک فوج کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن اور ملکی سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید نے کی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی،ائیرچیف مارشل راؤقمرسلیمان،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نعمان بشیر اور سینئر ملٹری افسران نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس کے دوران ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔