تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

متاثرین سیلاب کو20 ہزار روپے فی خاندان ادائیگی نہیں کی جا سکی، کائرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر اطلاعات قمرالزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صوبوں کی طرف سے فہرستیں نہ ملنے کی وجہ سے متاثرین سیلاب کو20 ہزار روپے فی خاندان ادائیگی نہیں کی جا سکی ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر صوبہ پنجاب کو اوورسائٹ کونسل پر کوئی اعتراض ہے تو وہ مشترکہ مفادات کونسل سے رجوع کرے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آیندہ ماہ سیلاب سے متاثرہ ستر لاکھ بچوں کو وبائی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے فنڈ میں اب تک پونے دو ارب روپے جمع ہو چکے ہیں، جبکہ ایک ارب ڈالر غیر ملکی امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.