5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سیلاب زدگان کیلئے امداد کا شفاف استعمال چیلنج ہے،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
گجرات…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کی کرپشن کے باعث سیلاب زدگان کیلئے ملنے والی امداد کا شفاف استعمال بہت بڑا چیلنج ہے۔ گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں پر قوم استغفار کرے اورجولوگ سیلاب سے محفوظ ہیں وہ متاثرین کی بھر پور مدد کریں ،انہوں نے کہا کہ آمریت اور کرپٹ سیاسی قیادت کے باعث پاکستان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اصل مسئلہ حقیقی متاثرین تک امداد پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں خواتین اور بچوں کی حالت ابتر ہے۔لیاقت بلوچ کا کہناتھا کہ انگلینڈ میں کرکٹ ٹیم پر الزامات قوم کو سخت دھچکا لگا ہے صدر اور وزیراعظم واقعے کاسخت نوٹس لیں۔