تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ہائیرایجوکیشن کمیشن نے مزید89ڈگریوں کی تصدیق کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مزید89ڈگریوں کی تصدیق مکمل کرکے فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہے،جن میں تین ارکان کی ڈگریاں جعلی اور غیر مستندقرار دی گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو فراہم کی گئی10 سو86 میں سے4 سو36 ڈگریوں کی تصدیق مکمل کر لی گئی ہے،پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کو فراہم کی جانے والی فہرست میں46 ارکان کی ڈگریاں جعلی اور غیر مستند تھیں، نئی فہرست میں86 ڈگریوں کو درست قرار دیا گیا ہے جبکہ ارکان قومی اسمبلی جاوید حسین،عامر یار وارن اور رکن پنجاب اسمبلی اقبال لنگڑیال کی ڈگریوں کو بھی جعلی قرار دے دیا گیا ہے،اس طرح اب جعلی اور غیر مستند ڈگریوں والے ارکان کی تعداد49 ہو گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.