5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ملک بھر میں کسی بھی قسم کی غذائی قلت کا کوئی امکان نہیں ،ایگری فورم
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . . پاکستان ایگری فورم کی صدر ابراہم مغل کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں کے باعث مجموعی طور پر 800 ارب روپے کا نقصانا ہوا ہے۔ابراہیم مغل نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے صرف فصلوں کو 400 ارب روپے جبکہ کسانوں اور مویشیوں کی مد میں بھی 400 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ابراہیم مغل کا کہنا تھا کہ اگر کالا باغ سیمت دیگر ڈیم ہوتے تو سیلابی پانی کو 3 کروڑ 10 لاکھ ایکٹرزمینوں کے لیے محفوظ کیا جاسکتا تھا۔ ابراہیم مغل نے مزید بتایا کہ ملک میں اس وقت35 لاکھ ٹن چاول موجود ہے اور ملک بھر میں کسی بھی قسم کی غذائی قلت کا کوئی امکان نہیں ہے۔