تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

میچ فکسنگ : لاہور ہائیکورٹ میں درخواست، چیئرمین پی سی بی کو نوٹس

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . لاہور ہائی کورٹ نے لارڈز ٹیسٹ میں میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دلانے کے لئے درخواست پر وزارت کھیل اورکرکٹ بورڈ کے چیئرمین کوسات ستمبر کے لئے نوٹس جاری کردیا۔اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی تھی کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے دوران میچ فکسنگ کرکے دنیا میں پاکستان کی ساکھ کونقصان پہنچایا اورملک وقوم کو بدنام کیا ،درخواست میں کہاگیاکہ ان کھلاڑیوں کو عبرت ناک سبق سکھانے کے لئے ان کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کئے جائیں اوران پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔جس پر عدالت نے وفاقی وزارت کھیل اورپی سی بی کے چیئرمین کو سات ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.