5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
مختلف بیراج،ڈیمز پر پانی کی صورتحال
جنگ نیوز -
لاہور . . .. . . .. کوٹری بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔ تاہم پانی کا بہاؤ بتدریج کم ہورہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق کوٹری بیراج پر پانی کی آمد8 لاکھ32 ہزار578 کیوسک اور اخراج8 لاکھ20 ہزار723 کیوسک ہوگیا ہے۔ سکھر اور گڈو بیراجوں پر بھی پانی کی سطح میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ دونوں مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد5 لاکھ48 ہزار554 کیوسک اور اخراج5 لاکھ7 ہزار144 کیوسک ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد5 لاکھ65 ہزار628 کیوسک اور اخراج5 لاکھ50 ہزار820 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔تونسہ پر پانی کی آمد2 لاکھ40 ہزار963 کیوسک اور اخراج2 لاکھ36 ہزار968 کیوسک ہے۔ چشمہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ79 ہزار73 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ77 ہزار698 کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے۔تربیلاڈیم میں پانی اپنی انتہائی سطح1550فٹ پر برقرار ہے۔ یہاں پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ70 ہزار100 کیوسک۔ جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ6.770 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح1206 فٹ پر ہے۔ یہاں پانی کی آمد اور اخراج42 ہزار776 کیوسک۔ جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ4.804 ملین ایکڑ فٹ ہے۔