5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی:قصبہ میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا،جبکہ جیکسن کے علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت سے وابستہ 26 سالہ حاجی گل ولد عبداللہ خان زخمی ہوگیا،جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا،جس کے بعد حاجی گل کو تشویشناک حالت ہونے کے باعث اسڈڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ،جہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔علی الصبح جیکسن کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد ہوئی،،مقتول کی تاحال شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے،پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔