تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گھوٹکی:ڈاکووٴں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
گھوٹکی . . . . . . . . گھوٹکی میں مسلح ڈاکوؤں نے ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا اور دوسرا زخمی ۔ پولیس زرائع کے مطابق گھوٹکیکے قریب عادلپور پولیس اسٹیشن کے دو اہلکار سٹی میں اپنے فرائض انجان دینے ک بعد گھر جارہے تھے کہ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس اہلکار حبیب اللہ جھٹیا ل جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی زخمی ہو گیا واقع کے بعد پولیس نے ناکہ بندی کر دی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ضلع گھوٹکی میں بد امنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث شہریوں پر عرصی حیات تگ ہوگیا ہے جبکہ تین روز قبل بھی گیمبڑوتھانے پر مسلح ڈالوؤں نے حملہ کر کے پولیس موبائیل کو تباہ کر دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.