5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
گاجی کھاوڑ اور مہیڑ کے علاقوں میں سیلابی ریلے کا دباؤ برقرار
جنگ نیوز -
ٹھٹھہ . . . . . . . . گاجی کھاوڑ اور مہیڑ کے علاقوں میں سیلابی ریلے کا دباؤ برقرار ہے۔ گاجی کھاوڑ، نصیر آباد اور وارہ کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند باندھے جارہے ہیں۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے گاجی کھاوڑ میں تین حفاظتی بندبہہ جانے کے بعد چوتھا حفاظتی بند وارہ اور ڈھامراہ کے درمیان پختہ سڑک پر بنایا جارہا ہے۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ اور دادو کے درمیان زیرو گھاڑ واہ کینال میں تین شگاف پڑنے سے گاجی کھاوڑ، وارہ ، نصیر آباد ،مہیڑ ، خیر پور ناتھن شاہ اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی ریلا داخل ہونے کا خطرہ ہے ۔ سیلابی ریلے سے میہڑ اور خیر پور ناتھن شاہ کے مزید دیہات زیر آب آگئے ہیں ۔سورجانی مول چند میں پڑنے والا شگاف پر نہ کیے جانے کی وجہ سے سیلابی ریلا جاتی اور بدین کی طرف بڑھ رہا ہے۔