تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

شیخوپورہ ،شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کر دیا

جنگ نیوز -
شیخوپورہ . . . . . . . شیخوپورہ کے نزدیک پنڈی ماچھیاں میں شوہر نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی اور تین بچیوں کو ہلاک کر دیا۔۔پولیس کے مطابق مریدکے روڈ کی آبادی پنڈی ماچھیاں کا رہائشی پرچون فروش شوکت علی سسرالی رشتہ داروں کے رویے سے تنگ تھا۔ اس نے سحری کے بعد سوئی ہوئی بیوی آمنہ بی بی،14 سالہ بیٹی ضمیرا،12 سالہ سمیرا اور 10 سالہ حمیرا کو تیز دھار آلے سے قتل کیا اورلاشوں کو گلی میں پھینک کر فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.