تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 پیسے سے ڈیڑھ روپے تک اضافہ ہوسکتا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اگست کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں معمولی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امکان ہے کہ یکم ستمبر سے پٹرول 60 پیسے اور ڈیزل ایک روپیہ 40 پیسے مہنگا ہوسکتا ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے ابتدائی سمری تیار کرلی ہے۔ اوگرا 31 اگست کی رات نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.