5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں زوال پذیر
جنگ نیوز -
سنگاپور . . . . . . . . . ایشیائی مارکیٹس میں دوسرے کاروباری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں خام تیل اکتوبر کے سودے 67 سینٹس کمی کے بعد 74 ڈالر تین سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ اکتوبر کے سودے 54 سینٹس کمی کے بعد 76 ڈالر چھ سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔امریکی توانائی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے آئندہ جاری ہونے والی متوقع رپورٹ میں خام تیل کے اسٹاکس میں اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔