5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
’قرض اتارو “اسکیم سے متعلق ن لیگ کا الطاف حسین،بابر اعوان کو خط
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . سینیٹر پرویز رشیدنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین اوروفاقی وزیرڈاکٹربابراعوان کو قرض اتاروملک سنوارو سکیم کے حوالے سے اسٹیٹ بنک کی رپورٹ 2000-01 ارسال کردی ہے اوردونوں رہنماؤں سے خط میں کہا ہے کہ وہ رپورٹ کامطالعہ کرلیں تاکہ انہیں بیانات دینے میں مددمل سکے۔۔سینیٹرپرویزرشید نے دونوں رہنماؤں کورپورٹ ارسال کرتے ہوئے لکھاہے کہ قرض اتاروملک سنوارو سکیم کے تحت اکٹھا ہونے والاپیسہ قومی خزانے میں جمع ہوا۔یہ رقوم کسی کے ذاتی نہیں بلکہ اسٹیٹ بنک کے اکاؤنٹ میں جمع ہوئی تھیں۔ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو لکھ گئے خط میں پرویزرشید نے کہا ہے آپ کی سیاسی مصروفیات بہت زیادہ ہیں جس سے آپ کوفرصت کے لمحات کم ملتے ہیں اس لئے آپ قرض اتاروملک سنواروسکیم کے حوالے سے اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کامطالعہ نہیں کرسکیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطالعہ کے بعد آپ کوآئندہ بیانات حقائق اورصحیح اعدادوشمار کے مطابق دینے میں مددملے گی۔وفاقی وزیر بابراعوان کو کولکھے گئے خط میں پرویز رشید نے کہاہے کہ آپ کوسرکاری فرائض کی ادائیگی کے علاوہ مختلف باررومز میں جانے کی ضرورت پیش آتی۔آپ کوسٹیٹ بنک کی رپورٹ کا متعلقہ باب ارسال کررہاہوں اورامید کرتاہوں کہ اس کے مطالعہ کے بعد آپ بیانات دیتے ہوئے حقائق مسخ نہیں کریں گے اورعوام تک درست بات پہنچانے کے فریضہ کوبخوبی سرانجام دیں گے۔