تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

مقبوضہ کشمیر میں مظاہرین کا کرفیو توڑ کراحتجاج

جنگ نیوز -
سری نگر . . . . . . . . . مقبوصہ جموں کشمیر میں پیر کو پولیس کی فائرنگ سے گیارہ سالہ لڑکے کی موت کے بعد مظاہرین کرفیو توڑ کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔مقبوصہ وادی کے شہر آننٹ ناگ میں پیر کو بھارتی حکام کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس کی فائرنگ سے ایک گیار سالہ لڑکا شہید اور حریت رہنما یاسین ملک کے ایک رشتہ دار زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے مطابق پولیس نے بلا اشتعال یا سین شیخ کے گھر کے باہر بورڈ گیم کھلتے ہوئے نوجوانوں پر فائرنگ کردی۔دوسری طرف پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ پتھراوں کرنے والے مظاہرین پر کی گئی تھی۔تاہم پولیس نے اس واقعے کو افسوناک قرار دیا اور فائرکرنے والے پولیس والے کو معطل کردیا گیا۔گزشتہ گیارہ ہفتوں میں ہونے والے مظاہروں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 65افراد شہید ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.