5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
میچ فکسنگ کیخلاف خیبر پختون خوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التو جمع
جنگ نیوز -
پشاور . . . . . . . . میچ فکسنگ کے خلاف خیبر پختون خوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التو جمع کرا دی گئی۔تحریک التوا آزاد رکن خیبرپختون خوا اسمبلی فضل اللہ نے جمع کرائی۔ تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ میچ فکسنگ سے دنیا بھر میں پاکستان کی تذلیل ہوئی ہے۔ کھلاڑی ملک کے سفارت کار ہوتے ہیں اور ملک کا امیج بہتر بناتے ہیں۔ تحریک التوا میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اورایوان کی معمول کی کارروائی روک کر تحریک التوا کو زیربحث لایا جائے۔