تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

ہالینڈ:2امریکی شہری چھری اور کٹر برآمد ہونے پر حراست میں

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم . . . . . . . . ڈچ قانون نافذ کرنے والے حکام کے مطابق امریکی شہر شکارگو سے ایمسٹرڈم تک سفر کرنے والے دو مسافروں کے سامان سے کئی موبائل فون چھری اور کٹر کے ملنے کے بعد ان دونوں کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا گیا۔ ڈچ حکام کے مطابق ان افراد کے نام احمد محمد ناصر الصوفی اور ہیزام الموریسی ہے اور ان پر دہشتگردی کرنے کے منصوبے بنانے کے الزام ہیں۔تاہم امریکی حکام اس الزام کی تصدیق نہیں کرپائے۔ذرائع کے مطابق شکارگو کے ہوائی اڈے کو الصوفی کے پاس سے سات ہزار ڈالر ملے اس کے علاوہ ان کے سامان میں کئی موبائل فون گھڑیاں ملے۔تاہم انہیں سفر جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔تاہم پہلے الصوفی واشنگٹن سے ہوتے ہوئے ایمسرڈیم جارہے تھے لیکن انہوں نے ایمسٹرڈم کی ڈائریٹ پرواز لے لی جس سے حکام کو شک ہوا اور ان کو ایمسٹرڈم پہنچتے ہی حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.