5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
سلمان خان چھوٹے بجٹ کی فلمیں بنانے کے خواہشمند
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . . . . سی ایم ڈی…بھارتی اداکار سلمان خان اپنے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلمیں پروڈیوس کرنا چاہتے ہین لیکن چھوٹے بجٹ کی۔سلمان خان کا خیال ہے کہ وہ اپنا سرمایہ ان فلموں کو پروڈیوس کرنے میں لگائیں گے جن کی کہانی نہ صرف سادی ہو بلکہ ان کے ہدایتکار بھی نوآموز ہوں کیونکہ وہ ایک سمپل ،اینٹرٹینگ اور چھوٹی فلم بنانا چاہتے ہیں ،سلمان کا کہنا ہے کہ نوجوان ہدایتکاروں کے پاس نئے اور اچھوتے خیالات کی بھرمار ہوتی ہے اس لیے وہ کم پیسوں میں اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں ۔سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم دبنگ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے۔