5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ہاکی:ڈیلی الاوٴنس کے تنازع پر فیڈریشن کا قاسم ضیا سے رابطے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
ہاکی:ڈیلی الاوٴنس کے تنازع پر فیڈریشن کا قاسم ضیا سے رابطے کا فیصلہ
لاہور…پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہالینڈ کے دورے پر کھلاڑیوں کو یومیہ 500روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انہیں سو ڈالرز یومیہ کے حساب سے دیا جائے، فیڈریشن نے کھلاڑیوں کا مطالبہ مسترد کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن غیر ملکی دورے پر کھلاڑیوں کو یومیہ سو ڈالر اورتربیتی کیمپ میں پانچ سو روپے یومیہ دیتی ہے ،کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ ہالینڈ میں لگائے گا فیڈریشن کا کہنا ہے کہ انہیں ہالینڈ میں بھی 500روپے یومیہ دیا جائے گا ،پاکستانی کھلاڑیوں نے ہالینڈ میں 500روپے ڈیلی الاونس کو کم قرار دیا ہے ، گزشتہ دنوں پاکستان ہاکی ٹیم کے سینئرز کھلاڑیوں نے کپتان ذیشان اشرف کے ساتھ ملکر دورے پر پیسے بڑھانے کیلئے فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوا سے رابطہ کیا ،لیکن کوئی مثبت جواب نہ مل سکا، کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ فیڈریشن نے خود کہا ہے کہ ہالینڈ میں تربیتی کیمپ نہیں لگارہے بلکہ یہ ہالینڈ کا دورہ ہے ،اگر یہ دورہ ہے تو پھر یومیہ سو ڈالر دئے جائیں جو کھلاڑویں کا حق ہے، کیونکہ ہالینڈ کے دورے پر پاکستانی ٹیم سات میچز بھی کھیلے گی اس وجہ سے اسے تربیتی کیمپ قرار نہیں دیا جاسکتا ،،فیڈریشن کے معاملے حل کیلئے صدر قاسم ضیا سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔