5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
تامل ناڈو چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے بچے نے رنگ بدل لیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . . . . کہتے ہیں کہ خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ بدلتا ہے۔تاہم بھارتی ریاست تامل ناڈو کے چڑیا گھر میں تین ماہ کے سفید ٹائیگر کے بچے کا رنگ سفید سے تبدیل ہوکر سرمائی یا کالا ہوگیا ہے۔سفید ٹائیگر کا یہ بچہ چڑیاگھر آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔تامل ناڈو کے چڑیا گھر میں تین ماہ پہلے سفید ٹائیگر کے تین بچے پیدا ہوئے تھے تاہم ان میں سے دو بچے تو سفید ہی رہے اور ایک بچے کے جسم اور ٹانگوں کا رنگ تبدیل ہوکر کالا ہورہا ہے۔چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بچوں کو پیدا ہونے بعد پہلی بار باہر لایا گیا ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ یہ بچہ پہلے سے ہی اسی رنگ کا ہو جو صرف روشنی میں آکر نظر آیا ہے۔