5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . . . وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے عمانی ہم منصب یوسف بن الاوی بن عبداللہ سے ملاقات کی اور صدر آصف علی زرداری کیطرف سے عمان کے سلطان قابوس کو پاکستان کی امداد پر شکریہ کا خط پہنچایا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک عمان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمان کے وزیر خارجہ کو پاکستان میں سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے بھی آگاہ کیا۔