تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

قومی اسمبلی:ن لیگ نے تین تحاریک التواء جمع کرادیں

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس، ایڈمرل مائیک مولن،برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کے بیانات اور صدر زرداری پر برطانیہ میں جوتا پھینکے جانے کے واقعے پر بحث کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تین تحاریک التوا جمع کرا دی ہیں۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی الگ الگ تحاریک التوا میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس اور ایڈمرل مائیک مولن نے پاکستانی سرحد کے دونوں اطراف میں آپریشن کرنے کا بیان دیا جس سے پاکستانی عوام میں تشویش کی لہر پھیل گئی ہے۔اسی طرح برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغانستان میں پاکستان کی دو دوغلی پالیسی اور عسکریت پسندوں کو فنڈز دینے کا بیان دیا جو تشویشانک ہے۔تیسری تحریک التوا میں برطانیہ میں صدر زرداری پر جوتا پھینکے جانے کے واقعہ کو اہم قرار دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن نے ان تمام واقعات پر قومی اسمبلی میں معمول کی کاروائی معطل کر کے فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیاہے۔قومی اسمبلی کا اجلاس دو ستمبر کو شروع ہو رہا ہے جو کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.