5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل،ڈیزل 1.57روپے مہنگا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 57پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اوگرا ترجمان کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران پٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی ہے اور اب یہ 48پیسے کی کمی کے بعد 67روپے 26پیسے مقرر کی گئی ہے۔ہائی اوکٹین کی قیمت میں 49پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب اس کی قیمت79 روپے 85فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل ایک روپے 32پیسے مہنگا کیا گیا ہے،اور اب اسکی نئی قیمت 62روپے67پیسے ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور اسکی ماہ ستمبر کے دوران قیمت 65روپے 57پیسے فی لیٹر ہوگی، واضح رہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 72پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔