تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

گھوٹکی: ڈاکوؤں کی فائرنگ ، تھانیدار سمیت 2 اہلکار جاں بحق

جنگ نیوز -
گھوٹکی: ڈاکوؤں کی فائرنگ ، تھانیدار سمیت 2 اہلکار جاں بحق

گھوٹکی…گھوٹکی میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت دوپولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکارشدیدزخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق گھوٹکی کے علاقے گیمبڑومیں گشت پر مامورپولیس موبائل پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او گیمبڑو صاحب ڈنو ناریجو سمیت تین پولیس اہلکار شدیدزخمی ہوئے۔زخمی اہلکاروں کو تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کیاجارہاتھا کہ راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایس ایچ او سمیت دوپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.