5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
کراچی :مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی،22 مشتبہ افرادگرفتار
جنگ نیوز -
کراچی :مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائی،22 مشتبہ افرادگرفتار
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پاکستان رینجرز سندھ نے کاورائیوں کے دوران22 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز میجر اورنگزیب کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے 27 اگست سے31 اگست تک شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن اور اسنیپ چیکنگ کے دوران22 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا،جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔