تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

خیرپورناتھن شاہ میں ایم این وی ڈرین میں شگاف،دو دیہات زیرآب

جنگ نیوز -
لاڑکانہ . . . . . . . . سندھ میں لاڑکانہ کے قریب سیم کینال میں پڑنے والاشگاف پر نہ کیے جانے کی وجہ سے بیس سے زائد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ادھرخیرپور ناتھن شاہ کے قریب ایم این وی ڈرین میں دو شگاف پڑنے سے مزید دو دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے علاقے گاجی کھاوڑ میں تین حفاظتی بند بہہ جانے سے پورا علاقہ اور سیم کینال میں پڑنے والے شگاف سے گوٹھ جلبانی سمیت 25 دیہات زیرآب آگئے ہیں۔سیلابی ریلا ضلع قمبر شہدادکوٹ کے علاقے نصیر آباداور ضلع لاڑکانہ کے شہر باڈہ اوروارہ کی طرف بڑھ رہاہے۔وارہ کو بچانے کے لئے نصیر شاخ کے پشتوں کو مظبوط کیا جارہا ہے۔ ادھر سیلابی ریلے سے جوہی کے لیے بھی خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔یہاں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ایم این وی ڈرین میں پڑنے والا شگاف پر کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.