5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
رحیم یار خان :پولیس کا سیلاب متاثرین پر تشدد، متعدد زخمی
جنگ نیوز -
رحیم یار خان . . . . . . . . رحیم یار خان میں اسپیڈ بریکر کے تنازع پر آباد تھانے کی پولیس سیلاب کے متاثرین پر برس پڑی اوردو خواتین سمیت پانچ افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے جبکہ ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔ سیلاب کے متاثرین کے مطابق سیلاب کے باعث انکے گھر تباہ ہو گئے ہیں اور وہ پل گری کے مقام پر لنک روڈ کے کنارے پناہ لئے ہوئے تھے جہاں انہوں نے کسی حادثے سے بچنے کے لئے ایک اسپیڈ بریکر بنایا پولیس وین جب یہاں سے گذری تو ایک پولیس اہلکار نے اسپیڈ بریکر بنانے کے الازم میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا اور ہاتھاپائی کے بعد پولیس نے سیلاب کے متا ثرین پر ڈنڈوں سے تشدد کیا جس سے دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے اور سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک عورت سے خون بہہ رہا ہے اور جبکہ دوسری خاتون ابھی تک بے ہوش ہے سیلاب کے متاثرین نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ آباد تھنہ پولیس نے بتایا ہے کہ انہیں ایک مفرور ملزم کی اطلا ع ملی تھی جس کی اطلاع ر چھاپہ مارا گیا تو مزاحمت کی گئی جس پر فرائض میں رکاوٹ بننے پر درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔