5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45
ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . . سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی نقل مکانی اور سامان کی ترسیل مزید مہنگی ہوجائے گی کیونکہ ڈیزل ایک روپیہ57 پیسے فی لٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ اوگرا کے ترجمان جواد نسیم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ پٹرول کی قیمت میں48 پیسے کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت67 روپے26 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اوکٹین کی قیمت میں49 پیسے کمی کی گئی ہے اور اس کی قیمت79 روپے85 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور یہ62 روپے67 پیسے فی لٹر تک جا پہنچی ہے۔ مٹی کا تیل72 پیسے اضافے کے بعد65 روپے57 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔ جہازوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جے پی ون کی قیمت55 روپے45 پیسے، جے پی فور کی قیمت51 روپے56 فی لٹر اور جے پی ایٹ کی قیمت55 روپے15 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔