تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے ہالینڈ روانہ

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے ہالینڈ روانہ ہوگئی اور دورے کے دوران ہالینڈ کے ساتھ چیریٹی میچ کھیلے جائیں گے جس سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔اگلے ماہ بھارت میں شروع ہونے والی کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم لاہور سے ہالینڈ کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ بیس روزہ دورے کے دوران ہاکی ٹیم ٹرینگ کیمپ میں حصہ لے گی اور بیلجیم ،پولینڈ اور ہالینڈ کلب کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی ۔ روانہ ہونے والی تئیس رکنی ٹیم میں انیس کھلاڑی اور چار آفیشل بھی شامل ہیں ۔پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان ذیشان اشرف کا کہنا ہے کہ یہ ٹریننگ کیمپ کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے مفید ثابت ہوگا اور ہاکی فیڈریشن ہالینڈ کے ساتھ چیریٹی میچ کروانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم پاکستان میں سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.