تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:45

لاہور:نامعلوم افراد نے باپ اور3بیٹیوں کو قتل کر دیا

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . . . لاہور کے علاقے چاہ پھچواڑہ مزنگ میں باپ اور اس کی تین جوان بیٹیوں کو چھریاں مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق 55سالہ عبدالرحمان اپنی تین بیٹیوں اور ایک بیٹے عرفان کے ساتھ رہ رہا تھا کہ سحری کے بعد چاروں افراد کو چھریوں سے ذبح کر دیا گیا جبکہ 20سالہ بیٹا عرفان زخمی ہو گیا جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے لیکن وہ کسی اسپتال میں ٹریس نہیں ہو رہا۔یہ بھی شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عرفان نے ہی باپ اور بہنوں کو قتل کیا ہو۔خاندان کے سربراہ عبدالرحمٰن کی اہلیہ کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ بڑی بیٹی عظمٰی کی شادی ہو چکی ہے دوسری بیٹی 32سالہ رضوانہ وکالت کے پیشے سے منسلک تھی۔تاہم پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.